مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 8 ریاستوں میں آئيڈا طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان کا زور ٹوٹ گیا لیکن اپنے پیچھے تباہی کی داستان چھوڑ گیا۔ طوفان کے باعث مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، شاہراہیں اجڑ گئیں اور سیکڑوں گاڑیاں بے کار ہوگئیں۔ سیلاب کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ